بارش کے موسم میں انسداد ڈینگی ٹیمیں مزید محنت سے کام کریں،یاور زمان
لاہور( اپنے خبرنگار سے) صوبائی وزیر آبپاشی و چیئرمین پیڈا میاں یاور زمان نے ہدایت کی ہے کہ انسداد ڈینگی سرگرمیوں کے لئے قائم کی جانے والی ٹیمیں بارشی موسم کے دوران اپنے فرائض زیادہ ذمہ داری سے ادا کریں تا کہ اس موذی مرض کو پنپنے کا موقع نہ مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے سلسلے میں غفلت ہرگز نہ کی جائے یہ ہدایات انہوں نے اپنے دفتر سے محکمہ آبپاشی کے سینئر انجینئرز اور فیلڈ سٹاف کے نام جار ی ہونے والے ایک پیغام میں جاری کیں۔اپنی ہدایات میں وزیر آبپاشی میاں یاور زمان نے کہا کہ تمام کینال زونز میں انسداد ڈینگی کے لئے مقر رکردہ فوکل پرسنز حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کروائیں۔
اور اس بات کا خصوصی دھیان رکھیں کہ محکمہ آبپاشی کے تمام دفاتر و کینال کالونیوں میں کسی جگہ بارشی پانی جمع نہ ہونے پائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ محکمہ آبپاشی کی جانب سے نجی ہسپتالوں سے ڈینگی کے مریضوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے پر معمور افسران ہسپتالوں کی انتظامیہ سے اپنے روابط مزید بہتر کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ڈینگی کے شکار مریضوں کے لئے خاطر خواہ انتظامات موجود ہیں۔صوبائی وزیر میاں یاور زمان نے اپنے پیغام میں افسران کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ انسداد ڈینگی کے سلسلے میں کیے جانے والے انتظامات کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر اریگیشن سیکریٹریٹ میں موجود ڈینگی سیل کو بھجوائی جائے۔
Ba