پنجاب فوڈ اتھارٹی کی رائیونڈ روڈ پر کارروائی،کوہ نور ریسٹورنٹ سربمہر

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی رائیونڈ روڈ پر کارروائی،کوہ نور ریسٹورنٹ سربمہر

؂لا ہور (جنر ل ر پو رٹر )پنجاب فوڈاتھارٹی کی کاروائی رائے وانڈ روڈ پر واقع کوہ نور ریسٹورنٹ ناقص صفائی انتظامات اور گلی سڑی سبزیوں کے استعمال پر سر بمہر کر دیا گیا۔ تفصیلا ت کے مطا بق رائے رونڈ فوڈ سیفٹی آفیسر اعجاز نواز نے کارروائی کرتے ہوئے کوہ نور ہوٹل کو گندگی اور ناقص اشیاء کے استعمال سے سیل کر دیا ، اعجاز نواز کا کہنا تھا کہ ہوٹل میں سیوریج اور صفائی کے ناقص انتظامات تھے۔فریزر کی حالت خراب اور اس میں سٹور کی گئی اشیاء خورونوش بھی زائد المعیاد تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہوٹل انتظامیہ گلی سٹری سبزیوں کا استعمال کر کے کھانے تیار کر رہے ہیں۔کھانے تیار کرنے میں استعمال ہونے والے مصالحہ جات پر تاریخ تنیسخ بھی درج نہیں تھی جس کہ وجہ سے ہوٹل کو سربمہر کر دیا گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...