پاکستان میں تعلیم کا شعبہ بنیادی طور پر طبقات بن چکا ہے،ذکر اللہ مجاہد

پاکستان میں تعلیم کا شعبہ بنیادی طور پر طبقات بن چکا ہے،ذکر اللہ مجاہد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ملک میں تعلیم کا نظام بنیادی طور پر طبقات بن چکا ہے پاکستان ان چند ملکوں میں سے ایک ہے جہاں عوام اور خواص کے تعلیمی ادارے بالکل علیحدہ علیحدہ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں ضلعی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں نائب امیراء جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم، انجینئر اخلاق احمد، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور محمد عمیر خان، ڈاکٹر مہر اشفاق احمد، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور عبدالعزیز عابد، جے آئی یو تھ لاہور کے صدر شاہد نوید ملک ودیگر ذمہ داران نے شرکت کی ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ پاکستان میں صرف تعلیم کا شعبہ ہی نہیں بلکہ ہر شعبے میں یہی مسئلہ ہے جو بے لگام منافع خوری کی طرف مائل ہے ہونا تو یہ چایے تھاکہ سرکاری سطح پر تعلیم کے شعبے کو اہمیت دی جاتی کیونکہ یہ شعبہ معاشرتی ارتقاء میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے انہوں نے کہا کہ دنیا کے اکثر ممالک میں ریاست تعلیم کے شعبے کو اپنے ہاتھ میں رکھتی ہے یا اسے غیر منافع بخش تنظیموں کے تحت چلانے پر زور دیتی ہے مگر ہمارا ملک وڈیروں، نوسربازوں، کرپٹ حکمرانوں کے ہاتھوں میں گروی رکھ دیا گیا ہے ان میں سے اکثریت کے بچے بیرون ممالک یا ملک کے اول کلاس کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں۔