حکمرانوں نے قرضے لے کر ملک دیوالیہ کر دیا،میاں ایوب

حکمرانوں نے قرضے لے کر ملک دیوالیہ کر دیا،میاں ایوب

لاہور(نمائندہ خصوصی)سابق مشیر وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرضے نہ لینے اور کشکول توڑنے کا اعلان کر کے حکومت میں آنیو الے اسحاق ڈار ہر مہینے ایک’’ انگلش سوٹ‘‘ پہن کر آئی ایم ایف اور غیر ملکی بینکوں سے قرض لینے پہنچ جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں نے قرضے لے کر ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے اور مہنگائی کی وجہ سے عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔

، روزانہ بچے اغوا ہورہے ہیں او رحکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنے حقوق کے لیے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا ساتھ دیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...