کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے لیڈز یونیورسٹی کے زیر اہتمام واک کا اہتمام

کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے لیڈز یونیورسٹی کے زیر اہتمام واک کا اہتمام

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں لاہور لیڈز یونیورسٹی کے مرکزی کیمپس کماہاں میں واک کا اہتمام کیا گیا۔ مختلف شعبہ ہائے جات سے منسلک کثیر تعداد میں طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ طلبا و طالبات نے اس موقع پر علامتی طور پر زخمیوں کا روپ بھی اختیار کیا ہوا تھا۔ شرکاء نے کشمیری بہن بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے نعرے لگائے اور عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے اور بھارتی مظالم اور بربریت کا فوری خاتمے کے لئے اقدامات کیے جائیں۔شرکاء نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ کشمیریوں کیلئے ہر ممکن مالی اورا خلاقی مددکی جائے۔

آزاد کشمیر کی نئی منتخب اسمبلی کی بھی زمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں پر مظالم کی المناک کہانیوں کو عالمی سطح پر اجاگر کریں۔ تاکہ کشمیریوں کو ان کی آزادی کا راستہ مل سکے۔ ہندوستانی بربریت اور ظلم کے خلاف ہزاروں کی تعداد میں مقبوظ کشمیر کے نوجوان قلم اور کتاب کی بجائے بندوق اٹھانے پر مجبور ہیں۔ ظلم کی اس ماحول کے خاتمے کیلئے عالمی طاقتوں کو بھارت کے خلاف عملی اقدامات اٹھانے چایئے۔ اور ہماری حکومت کو بھی واضع اور مضبوط خارجہ پالیسی اختیار کر کے بھارتی نا انصافی اور ظلم و بربریت کو عالمی فورم پر اجاگر کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے۔ واک کے اختتام پر زخمی کشمیری بھائیوں اور شہداء کے لئے دعاء بھی کرائی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...