عمران ٹائیگر فورس کا بچوں کے اغوا کے واقعات کیخلاف ٹھوکر نیاز بیگ پر احتجاجی مظاہرہ

عمران ٹائیگر فورس کا بچوں کے اغوا کے واقعات کیخلاف ٹھوکر نیاز بیگ پر احتجاجی ...

لاہور( نمائندہ خصوصی)عمران ٹائیگر فورس کے سینکڑوں کارکنوں نے لاہور میں بچوں کے اغوا ہونے کے واقعات میں بے پناہ اضافے اور پنجاب حکومت کی بے حسی کے خلاف ٹھوکر نیاز بیگ چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت مرکزی صدر عمران ٹائیگر فورس سید راشد ریاض شاہ ، شجاع شاہ،فیصل جٹ ،عامر کھوکھرنے کی۔ احتجاجی مظاہرے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام دھرم بھرم ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔ عمران ٹائیگر فورس کے کارکن حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔عمران ٹائیگر فورس کے صدر سید راشد ریاض شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک ماہ کے دوران پنجاب سے سینکڑوں بچے اغوا ہو چکے ہیں۔لیکن پنجاب حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

۔جن والدین کے جگر گوشے ان سے جدا ہوچکے ہیں ان کی حالت الفاظ میں بیان نہیں کی جاسکتی۔ان کا کہنا تھا عمران خان ہی واحد لیڈر ہے جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتا۔تحریک انصاف نے 7اگست سے جو ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے عمران ٹائیگر فورس کے کارکن اس کا ہر اول دستہ ہوں گے اس دفعہ ن لیگ کی حکومت کو ئی نہیں بچا سکے گا۔مظاہرین سے شجاع شاہ، فیصل جٹ اور عام کھوکھر نے بھی خطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...