جماعت اسلامی 26؍اگست کو ملتان میں تکمیل پاکستان کشمیر مارچ کرے گی

جماعت اسلامی 26؍اگست کو ملتان میں تکمیل پاکستان کشمیر مارچ کرے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہاہے کہ جماعت اسلامی 26؍اگست کو ملتان میں تکمیل پاکستان کشمیر مارچ کرے گی جس میں تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی اور اس مارچ میں حکمرانوں کی کرپشن کے خلاف بھی احتجاج کیا جائے گا۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمختلف عوامی وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔


انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے جس طرح اسلام آباد اور لاہور کے مارچ کامیابی سے ہمکنار ہوئے اسی طرح ملتان کا مارچ تاریخی اہمیت کا حامل ہوگا۔ مارچ کا آغاز 26؍اگست3بجے دن عام خاص باغ سے ہوگا جبکہ چوک کچہری پر اختتام سے قبل امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ودیگر قائدین خطاب کریں گے۔مارچ میں بھارتی جارحیت کیخلاف بھر پور احتجاج کیاجائے گا۔ میاں مقصود احمد نے کہا کہ پاکستان کے قیام نے ہمیں خوشگوار اور تلخ یادیں دی ہیں کیونکہ بے پناہ قربانیوں کے بعد پاکستان حاصل کیا گیا آج69سال مکمل ہونے کے بعد یہاں پائی جانیوالی بد انتظامی ، اقرباء پروری، رشوت، کرپشن، بد نظمی سے ہم پوری دنیا میں شرمندگی کی تصویر بن گئے ہیں۔