اپوزیشن کا احتجاج کسی کام نہیں آئے گا،محمد پرویز ملک

اپوزیشن کا احتجاج کسی کام نہیں آئے گا،محمد پرویز ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک ے کہا ہے کہ اپوزیشن کا احتجاج کسی کام نہیں آئے گا سیاسی طور پر زندہ رہنے کے لئے احتجاج کا کھیل کھیلا جا رہا ہے جس پارٹی کی قیادت جھوٹ پر یقین رکھتی ہو اور ٹیکس بچانے کی خاطر غیر قانونی ذرائع اختیار کرے ، وہ کسی کا کیا احتساب کریں ، دھرنے والے گھبرائیں نہیں بے رحمانہ احتساب وزیر اعظم یاں نواز شریف کی قیادت میں ہوگا، اب کسی کو کہیں بھاگنے کا موقع نہیں دیا جائے گا، عمران خان صحیح کہتے ہیں کہ ٹیکس چور کسی کا احتساب نہیں کرسکتاکیونکہ وہ خود ٹیکس چور ہیں،پنجاب حکومت سال2016-16کے بجٹ کا ٹیکس فری اور عوامی بجٹ ہوگا تعلیم اور صحت کے بجٹ میں اضافے کے ساتھ ساتھ اسکی طرف خصوصی توجہ دی گئی ہے اور عوامی کی پریشانیوں کو مد نظر رکھا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سید توصیف شاہ،اظہر فاروقی،عامر خان چیئر مین ، سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ منتخب وزیر اعظم کو جیل بھیجنے کی باتیں کرنے والے عمران خان پی ٹی آئی کے تو وزیر اعظم بن سکتے ہیں لیکن پاکستان کی وزارت عظمیٰ کے لئے ان کا کہیں نام نظر نہیں آتا،اور اقتدار تک پہنچنے کے تمام چور دروازے بند ہو چکے ہیں۔