قوم کو متحد ہو کر پاکستان مخالف دشمن عناصر کو پہچان کر انکا احتساب کرناہوگا ،عابد زید

قوم کو متحد ہو کر پاکستان مخالف دشمن عناصر کو پہچان کر انکا احتساب کرناہوگا ...

لاہور ( پ ر ) تحریک جوانان پاکستان پنجاب کے آرگنائزر عابد زیدنے کہا ہے کہ بے انصافی اور حق تلفی کی و جہ سے عوام میں سخت ما یوسی پائی جاتی ہے آج پاکستان کے اندر عدالت نہیں ہے حفاظت نہیں ہے کفالت نہیں ہے کرپشن کی انتہا ہے پاکستان میں موجو د اس بے رحمانہ نظام کو بدلنے کی اشد ضرورت ہے قوم کو متحد ہو کر پاکستان مخالف دشمن عناصر کو پہچان کر انکا احتساب کرناہوگا قیام پاکستان اللہ کا بہت بڑا نعام ہے جس کے حصول کے لیے لاکھوں مسلمانوں نے ایک مشن اور نظریہ کے تحت قربانیاں دیں تاکہ مسلمان آزادی کے ساتھ اسلامی معاشرے کو زندہ کر سکیں اور انفرادی و اجتماعی طور پر اپنی زندگیاں قرآن و حدیث کے مطابق ڈھال سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک جوانان پاکستان نو جوانوں کی واحد ابھرتی ہوئی جماعت ہے جو انتخابی سیاست سے بالاتر ہو کر نوجوانوں کو قومی معاملات پر پاکستان کے پرچم تلے متحد ،منظم اور متحرک کر رہی ہے جو نظام کی تبدیلی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے جس کا مقصد اقتدار نہیں اتحاد ہے اور منزل صرف اسلام ہے اسلام آباد نہیں اور پہچان صرف پرچم پاکستان ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...