پی پی نے کبھی محاذ آرائی کی سیاست نہیں کی ،عدنان ہنجرا

پی پی نے کبھی محاذ آرائی کی سیاست نہیں کی ،عدنان ہنجرا

لاہور (نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور ریکارڈ اینڈ ایونٹ اور میڈیا کمیٹی کے رکن چوہدری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کبھی محاذ آرائی کی سیاست کو پروان نہیں چڑھایا بلکہ امن کی فضا قائم کرتے ہوئے جمہوریت اور جمہوری اداروں کو مضبوط کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے مفاہمت کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ہر جماعت کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا ورنہ ہم جانتے ہیں کہ الیکشن میں ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا۔

پیپلز پارٹی نے کبھی اداروں کو کمزور کرنے کی سیاست نہیں کی بلکہ میثاق جمہوریت کو اپنایا تاکہ جمہوریت پروان چڑھے پیپلز پارٹی جمہوری روایات برقرار رکھتے ہوئے سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی اور ہر الیکشن میں حصہ لے گی۔ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں متحد ہے۔

اور وہ بلاول کی قیادت میں بینظیر بھٹو کا مشن جاری رکھتے ہوئے ان کا منشور گھر گھر پہنچائیں گی۔ پیپلز پارٹی آج بھی پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جو پسے ہوئے طبقات کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے اور انشاء اللہ جاری رکھیں گی۔ ہم آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت میں پنجاب میں آئندہ الیکشن جیتیں گے۔ لوگوں کو معلوم ہو چکا ہے کہ ان کے حقوق دلانے والی اصل جماعت پیپلز پارٹی ہی ہے۔ اگر پنجاب حکومت ستمبر میں بلدیاتی الیکشن کروانے میں سنجیدہ ہوئی تو لاہور کی ہر یونین کونسل سے امیدوار کھڑا کریں گے اور جیت کر عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں گے۔ پیپلز پارٹی آج بھی اس ملک کی سٹریٹ پاور جماعت ہے۔ جو لوگ سمجھتے ہیں کہ پیپلز پارٹی سندھ تک محدود ہو گئی ہے، وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ پیپلز پارٹی پورے ملک کی جماعت ہے جس کو چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان میں بھی ووٹروں کی حمایت حاصل ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...