مسلم لیگ ن دیانتداری سے عوام کی خدمت کر رہی ہے،چودھری وسیم گجر
لاہور (پ ر)مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری وسیم گجر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) امانت، دیانت اور محنت کے ساتھ عوام کی خدمت کر رہی ہیں،قومی وسائل کی پائی پائی امانت سمجھ کر دیانتداری کے ساتھ فلاح عامہ پر خرچ کی جا رہی ہے،ملک و قوم کا قیمتی وقت ضائع کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے کی ضرورت ہے،ان خیالات کا اظہار چوہدری وسیم گجر ایڈووکیٹ نے اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 18 کروڑ باشعور عوام اب ان شکست خوردہ سیاسی عناصر کو ترقی و خوشحالی کے سفر میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔
،انہوں نے کہا کہ سیاسی و عسکری قیادت اور عوام نے ملکر دہشت گردی کے ناسور کو نکیل ڈال دی ہے اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے موثراقدامات کئے گئے ہیں۔