کنفرمٹی اسسمنٹ (سنٹرل)اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی کاہنہ نو میں کاروائی

کنفرمٹی اسسمنٹ (سنٹرل)اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی کاہنہ نو میں ...

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈائریکٹرجنرل پی۔ایس۔کیو۔سی۔اے انجینئر محمد خالد صدیق کی ہدایت پر کنفرمٹی اسسمنٹ (سنٹرل)، پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی ، لاہور کی ٹیم نے کاہنہ نو میں کاروائی کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ز کی سربراہی میں علی کیبلز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کیبل بنانے پر پروسیسنگ یونٹ اور سٹاک کو سیل کر دیا۔علی کیبلز کو پی۔ایس۔کیو۔سی۔اے کی جانب سے لائسنس رینیو کروانے کے کئی نوٹسز دئیے گئے مگر یونٹ لائسنس رینیو کروانے سے انکاری رہا۔ دورانِ کاروائی علی کیبلز کے مالک میجر(ریٹائرڈ)محمد علی، کوالٹی مینیجر عبدالرحمٰن، پروڈکشن مینجر ساجد حسین اوردیگر عملے کی جانب سے پی۔ایس۔کیو۔سی۔اے کی ٹیم سے بدتمیزی کی گئی اور فیکٹری کے دروازے پر تالے لگا کر پی۔ایس۔کیو۔سی۔اے کی ٹیم کواسلحہ کے زور پر یرغمال بنا لیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ اس صورتحال کے پیشِ نظرپی۔ایس۔کیو۔سی۔اے کی ٹیم نے پولیس ہیلپ لائن پر کال کر کے پولیس کی مدد طلب کی۔

جس کے نتیجہ میں پولیس نے موقع پر پہنچ کے پی۔ایس۔کیو۔سی۔اے کی ٹیم کو بازیاب کروایا۔ پی۔ایس۔کیو۔سی۔اے کی ٹیم نے انسپکٹر عاقب الرحمٰن کی مدعیت میں علی کیبلز کے خلاف تھانہ کاہنہ نو میں ایف۔آئی۔آر درج کرنے کی درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...