ڈگری کی رقم درخواست گزار کو ادا نہ کرنے پر دکاندارکے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ڈگری کی رقم درخواست گزار کو ادا نہ کرنے پر دکاندارکے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری ...

لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت کے جج طاہرنواز نے عدالتی حکم کے باوجود ڈگری کی رقم درخواست گزار کو ادا نہ کرنے پر دکاندار حفیظ سنٹر گلبرگ فرحت مجید کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے جبکہ عدالت نے ایس ایچ او گلبرگ کو بھی شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 9ستمبر کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔ صارف عدالت میں فین روڈ کی نیئرالماس نے حفیظ سنٹرگلبرک کے دکاندار فرحت مجید کے خلاف موبائل فون خراب دینے پر 50ہزارروپے ہرجانے کا دعوے دائر کررکھا ہے جس میں اس نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس نے دکان سے موبائل فون خریدا جس کی باقاعدہ وارنٹی دی گئی ،فون گھر جانے کے بعد صحیح طور پر نہ چلا جس پراس نے فون واپس کرنا چاہا لیکن دکاندارنے وارنٹی کے باوجود فون واپس نہ کیا۔خراب فون لینے سے وہ ذہنی اذیت میں مبتلا ہو گیا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ اسے مذکورہ بالا ہرجانے کی رقم دلوائی جائے ،عدالت نے سماعت کے بعد درخواست گزار کے حق میں 24ہزارروپے کی ڈگری جاری کی لیکن دکاندار نے رقم ادا نہیں کی۔

جس پرعدالت نے گزشتہ روزدکاندار کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے ایس ایچ او گلبرگ کو حکم دیا کہ آئندہ سماعت پردکاندار کو عدالت میں پیش کریں جبکہ عدالت نے مذکورہ ایس ایچ او کوشوکاز نوٹس بھی جاری کردیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...