سانحہ ماڈل ٹاؤن کی سماعت 9اگست تک ملتوی
لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ماڈل ٹاون میں ادارہ منہاج القران کے باہر ہنگامہ آرائی کے دوران فائرنگ سے قتل ہونے والے 10افراد کے کیس کی سماعت 9اگست تک ملتوی کردی ہے۔ عدالت میں پولیس کی طرف سے پیش کئے گے انسپکٹر عامر سلیم سمیت دیگر ملزمان کے خلاف چالان میں دو گواہوں کے بیانات قلمبندکئے گئے ،عدالت نے گواہوں پر جرح کے لئے وکلا کو آئندہ سماعت پرطلب کرلیا ہے ۔عدالت مین ادارہ منہاج القران کی طرف سے الگ سے 127 افراد پر مشتمل پرائیویٹ استغاثہ فائل کیا گیا ہے جس میں بھی عدالت میں گواہ پیش کئے جا رہے ہیں۔
،اس استغاثے میں 40گوا ہ اپنا بیان قلمبند کراچکے ہیں ،ادارے کی طرف سے ان کے وکیل نے مزید 87گواہوں کے نئی فہرست دی گئی ہے کہ ان کے بھی بیان قلمبند کئے جائیں۔