جھانسہ دیکر رقم ہتھیانے کا الزام ، ملزمہ کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا گیا

جھانسہ دیکر رقم ہتھیانے کا الزام ، ملزمہ کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا گیا

لاہور(نامہ نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ ملک آصف نے سادہ لوح افراد کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر 9 لاکھ روپے سے محروم کرنے والی ملزمہ آمنہ جاوید خواجہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیاہے۔ آمنہ جاوید کو ایف آئی اے نے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کررکھا ہے ۔ عدالت میں ایف آئی اے نے ملزمہ کو جیل بھجوانے کی درخواست کی تھی۔ ملزمہ آمنہ کے خلاف عمر شریف نامی شخص کی درخواست پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کررکھا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...