پی ایف ایم بہت جلد ملک گیر سطح پر عوامی مقبولیت حاصل کر ے گی، ہا رون خواجہ

پی ایف ایم بہت جلد ملک گیر سطح پر عوامی مقبولیت حاصل کر ے گی، ہا رون خواجہ

لاہور (پ ر) پاکستان فر یڈم موومنٹ کے چئیر مین ہا رون خواجہ نے ممتاز سیاسی وسماجی شخصیات میجرظفراللہ چٹھہ اور ڈاکٹر مصبا ح ظفر کی پی ایف ایم میں شمولیت کا خیر مقدم کر تے ہوئے کہا کہ پی ایف ایم بہت جلد ملک گیر سطح پر عوامی مقبولیت حاصل کر ے گی ۔ ہا رون خواجہ نے میجرظفراللہ چٹھہ کو سربراہ تنظیم سازی وممبر شپ اور ڈاکٹر مصبا ح ظفرکوسربراہ شعبہ خواتین مقرر ہونے پر مبارک باد دیتے ہو ئے کہا کہ پی ایف ایم ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس کے پاس پاکستان اور عوام کو درپیش سنگین مسائل کا مکمل ،جا مع اور آزمودہ حل موجود ہے ۔اس سے پہلے میجرظفراللہ چٹھہ اور ڈاکٹر مصبا ح ظفرنے پاکستان فر یڈم موومنٹ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہا رون خواجہ کی پر عزم اور ہمہ گیر قیادت میں پی ایف ایم ہی وہ واحد سیاسی پا رٹی ہے جو تبدیلی کے خالی نعروں کی بجائے ٹھوس لا ئحہ عمل رکھتی ہے ۔

پی ایف ایم کے سنٹرل سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہو نے والی اس اہم تقریب میں سیدنبیل ہاشمی جنرل سیکرٹری ، جی ایم لالی صدر پنجاب ،گورننگ کونسل کے ارکان اسد اعجاز ، جواداسلم ،ایثار رانا اور رابطہ سیکرٹری محمد بلال صابر نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...