حکومت مہنگائی ،بیروزگاری کے خاتمے میں ناکام ہوچکی ہے،بیرسٹر عامر حسن

حکومت مہنگائی ،بیروزگاری کے خاتمے میں ناکام ہوچکی ہے،بیرسٹر عامر حسن

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما بیرسٹر عامر حسن نے کہا ہے کہ عوام اپنے بچوں کے اغواء جیسی وارداتوں سے پریشان ہیں لیکن حکمرانوں کی اس طرف کوئی توجہ ہی نہیں ہے حکومت امن و امان قائم رکھنے ‘ عوام کو مہنگائی بے روز گاری سے نجات دلانے اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے البتہ مخالفین کو بلاوجہ تنقید کا نشانہ بنانے میں حکومت کا کوئی ثانی ہی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر بچوں کے اغواء جیسے واقعات کسی اور صوبے میں ہو رہے ہوتے تو اب تک مسلم لیگ (ن) والوں نے آسمان سر پر اٹھا لیا ہوتا ۔

اور میڈیا پر بھی اس کا شور ہوتا لیکن جب پنجاب میں کوئی واقعات ہوتے ہیں تو اس پر میڈیا بھی خوموشی اختیار کر لیتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم حکومت پنجاب کی مجرمانہ غفلت کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے اور سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار کو درست کیا جائے اور عوام کا سرمایہ میٹرو جیسے فضول منصوبوں کی بجائے عوامی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...