عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے وحشیانہ مظالم کا نوٹس لے،عمران بشیر
لاہور (پ ر)انجمن تاجران ہال روڈ الخدمت گروپ کے سینئروائس چیئرمین عمران بشیر نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے وحشیانہ مظالم کا نوٹس لے اورکشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے اورمظلوم کشمیری مسلمانوں کو اس فیصلہ کن موڑ پر تنہا نہیں چھوڑیں گے اورکشمیر کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی،پوری قوم کا یہ نعرہ ہے کشمیر ہمارا ہے سارے کا سارا ہے ،کشمیر اورپاکستان لازم وملزوم ہیں،اور کشمیر ی مسلمان الحاق پاکستان چاہتے ہیں۔
۔ قائداعظم نے کشمیر کوپاکستان کی شہ رگ قراردیا تھا،اس کے بغیرپاکستان نامکمل ہے ۔ پاکستان بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کے خلاف عالمی فورم اور سفارتی سطح پرآواز اٹھائے گااورپاکستان وفود کو دنیا بھرمیں بھیج کر بھارتی مظالم کو بے نقاب کریگا ، عمران بشیر نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے نہتے کشمیری نوجوانوں ،بچوں اورعورتوں پر بھارتی درندہ فو ج کی شیلنگ سے شہادتوں پر پاکستانی قوم بھارت کے خلاف متحد ہے،کشمیر کے بغیر پاکستان نا مکمل ہے کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم پر خاموش تماشائی نہیں بنیں گے بھارتی حکومت چاہے ۔