موجودہ حالات میں ملک تصادم والی سیاست کامتحمل نہیں ہوسکتا ،اشرف بھٹی

موجودہ حالات میں ملک تصادم والی سیاست کامتحمل نہیں ہوسکتا ،اشرف بھٹی

لاہور(پ ر) پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ملک تصادم والی سیاست کامتحمل نہیں ہوسکتا ۔نااہل حکمران اوران کے نادان حواری ''آبیل مجھے مار''والے رویے سے اجتناب کریں اور جمہوریت کاوجودداؤپرنہ لگائیں۔ماضی میں بھی حکمران خاندان کی اشتعال انگیز ی اورمنفی بیان بازی کے نتیجہ میں پاکستانیوں سے جمہوریت چھن گئی تھی ۔یہ پیپلزپارٹی کے جیالے ہیں جوانتہائی جوانمردی کے ساتھ ضیائی آمریت کے سیاہ دورمیں قیدوبنداورکوڑوں کاسامنا کرتے رہے ۔وہ فردوس پارک میں ایک عید ملن پارٹی سے خطاب کررہے تھے۔مودی سے دوستی کادم بھرنے والے میاں نوازشریف کسی انٹرنیشنل فورم پر کشمیریوں کی ترجمانی نہیں کرسکتے ۔انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف قابل اعتماد نہیں ،آزادکشمیر کے غیورعوام مقبوضہ کشمیرکی آزادی اورپاکستان کے ساتھ الحاق کیلئے پیپلزپارٹی کوووٹ دیں ۔جوحکمران احتساب کے ڈر سے بیمارہوجائے اوربیماری کاڈھونگ کرے ملک کی باگ ڈوراس کے ہاتھوں میں نہیں دی جاسکتی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...