قوم شریف خاندان کی بیرون ملک جائیدادوں سے آگاہ ہے،یاسر گیلانی

قوم شریف خاندان کی بیرون ملک جائیدادوں سے آگاہ ہے،یاسر گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے مسلم لیگ( ن) کی طرف سے عمران خان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شریف خاندان اپوزیشن کے ٹی او آرز سے خوفزدہ ہیں یہ ہی وجہ ہے کے حکمران روڑے اٹکانے میں مصروف ہیں۔
پوری قوم شریف خاندان کی بیرون ملک جائیدادوں سے آگاہ ہے۔ تحریک انصاف شاہدرہ آفس میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمران معاملے کو کھینچ کر احتساب سے بچ نہیں سکیں گے میگا پراجیکٹس کا بڑا حصہ بیرون ملک جا رہا ہے آدھے پنجاب کا بجٹ صرف لاہور پر لگ رہا ہے۔ ستر فیصد پراجیکٹ ایک کمپنی کو دیئے جا رہے ہیں۔ پاکستانی قوم کو ہر طرح سے لوٹنے والوں کے حساب کے دن قریب ہیں۔