یو سی 244کاہنہ میں گندگی کے ڈھیر، سیوریج ناکارہ، گندہ پانی گھروں میں داخل

یو سی 244کاہنہ میں گندگی کے ڈھیر، سیوریج ناکارہ، گندہ پانی گھروں میں داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نمائندہ سے )جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ،ناقص سیوریج سسٹم نے کاہنہ نو میں یونین کونسل 244کے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ،مقامی ایم پی اے اور ایم این اے نے بھی منہ موڑ لئے ،مکینوں کا شدید احتجاج،اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے ،روزنامہ پاکستان کی جانب سے کئے جانے والے سروے میں شہری محمد عارف حمید ،سجاد بھنڈر،شعیب اسلم خان اور طارق محمود انصاری نے کہا کہ ہماری یونین کونسل مسائلوں کا گڑھ بن چکی ہے ۔ٹوٹی سڑکوں پر نالیوں اور گٹروں کا گندہ پانی کھڑا ہو کر تعفن پھیلا رہا ہے ۔ یونین کونسل اس وقت بیماریوں کی آماجگا بن چکی ہے ۔ محمد ذیشان ،عاقل محمود ،توقیر احمد اور ضیاء الرحمن نے کہا کہ ہماری یونین کونسل میں سالہا سال پہلے سیوریج کا سسٹم ڈالا گیا تھا جو کہ اب بالکل تباہ اور ناکارہ ہو چکا ہے ۔سیوریج کے پائپ اور نالیا ں ٹوٹ چکی ہیں جن سے پانی باہر گلیوں اور بازاروں میں جمع ہو جاتا ہے ۔گندے پانی پر مچھروں کی افزائش کی وجہ سے لوگ مختلف مہلک بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں ۔گندے پانی کے جمع ہونے کی وجہ سے ہم پاک کپڑوں کے ساتھ نماز ادا نہیں کر سکتے ہیں ۔کھلے مین ہولز کی وجہ سے حادثات بھی رونما ہو چکے ہیں ۔ارباب اختیار کو کئی درخواستیں دے چکے ہیں لیکن کہیں بھی ہماری شنوائی نہ ہو رہی ہے ۔میاں محمد شہباز شریف کواگر کبھی وقت مل جائے تو اپنے بنائے گئے پیرس کے ساتھ والے علاقوں کا بھی وزٹ کرلیں ۔