حکمرانوں نے عوام کو جمہوریت کے ثمرات منتقل نہیں کئے،عابد صدیقی

حکمرانوں نے عوام کو جمہوریت کے ثمرات منتقل نہیں کئے،عابد صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو اپنے رویئے سے یہ باور کرانا ہو گا کہ اس ملک میں امیر اور غریب کے بچوں کیلئے یکساں قانون ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ سیاستدانوں اور سرکاری افسران کے بچے اغواء ہوں تو ملک کی ساری مشینری متحرک ہوجائے لیکن غریبوں کے بچوں کے اغواء پر قانون نافذ کرنیوالے ادارے اسے اغواء کی واردات تسلیم کرنے سے ہی انکار کر دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کی پالیسیوں پر قوم میں اضطراب پایا جاتا ہے۔ حکمرانوں نے عوام کو جمہوریت کے ثمرات منتقل نہیں کئے صرف اپنے اثاثوں میں اضافہ کیا ہے۔