ریونیو افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے معائنہ ٹیم تیار

ریونیو افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے معائنہ ٹیم تیار

لاہور (عامر بٹ سے)بورڈ آف ریونیو کے ممبر جوڈیشل 6کی جانب سے 3سال بعد صوبائی دارالحکومت کے پانچوں اسسٹنٹ کمشنرز ،ڈی او رجسٹریشن اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر سمیت کلکٹر اشتمال اور ڈسٹرکٹ کلکٹر سیٹلمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے انسپکشن ٹیم تیار،ریونیو ریکارڈ کی بستہ پڑتال اور قوانین سے ہٹ کر کئے جانے والے کاموں کی نشاندہی کے لئے انسپکشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، چندروز میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن لاہور کی انسپکشن شروع کر دی جائے گی ،روزنامہ پاکستان کو ملنے والی معلومات کے مطابق بہت دیر کر دی مہربان آتے آتے ،ممبر جوڈیشل 6طارق جاوید ملک جن کے پاس ممبر جوڈیشل 7کا چارج بھی ہے نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن لاہور کی انسپکشن کرنے کی ٹھان لی ہے اور 3سال کے وقفے کے بعد بورڈ آف ریونیو پنجاب کی جانب سے ضلع لاہور کی انسپکشن کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔دوران انسپکشن زرعی ٹیکس ،آبیانہ ٹیکس ،ہاؤسنگ سکیموں میں شامل سرکاری راستہ جات ،پرچہ رجسٹری قانون ،ڈسٹرکٹ کلکٹر اور اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے کی جانے والی سالانہ ریکارڈ انسپکشن،اشٹام ڈیوٹی ،سی وی ٹی ،رجسٹریشن فیس اور انتقالات فیس کی ریکوری ،رجسٹرحقداران زمین کی تیاری ،پرت سرکار انتقالات کی ریکارڈ میں موجودگی ،مسنگ انتقالات و جلد اور رجسٹریشن برانچ کی بہی بکس روزنامچا واقعاتی میں کئے جانے والے اندراجات ،وراثت میں کئے جانے والے اندراجات ،وراثتی انتقالات میں منصٖفانہ تقسیم و تصدیق ،جوڈیشلی کیسز کی وارننگ ،3سال سے زائد عرصہ کی تعیناتی سروس رولز ،این ٹی او برانچ میں رجسٹری ڈاک و سروس بک کے ریکارڈ کی اپ ڈیٹ اور اراضی ریکارڈ سنٹرز میں موجود سٹاف کی کارکردگی اور ورک لوڈ کے حوالے سے بھی تفصیلی رپورٹ مرتب کرتے ہوئے ان نکات کی روشنی میں انسپکشن مکمل کی جائے گی ۔ ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...