ون ویلنگ پر پابندی مستحسن اقدام ہے،حافظ غضنفر عزیز

ون ویلنگ پر پابندی مستحسن اقدام ہے،حافظ غضنفر عزیز

  



لاہور (پ ر)ون ویلنگ پر پابندی مستحسن اقدام ہے جس سے بہت سے نوجوانوں کی جانیں بچانے میں مدد ملے گی، ان خیالات کا اظہار جے یوآئی لاہور کے ترجمان حافظ غضنفرعزیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت نے یہ اقدام اٹھا کر بہت سے خاندانوں کا مستقبل محفوظ کرنے کی کوشش کی ہے لیکن اب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے عائد کردہ اس پابندی پر عملدر آمد کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر اس پابندی کا بلاامتیاز نفاذ کیا جائے بصورت دیگر بہت سی جانیں ضائع ہونے اور بہت سے خاندان اجڑنے کا خدشہ ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے اندر قوانین تو بن جاتے ہیں لیکن عملدر آمد اور نفاذ میں سستی کے باعث قوانین کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ پاتے جو کہ انتہائی نقصان دہ عمل ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...