مسلم لیگ ن تحریک انصاف کو بلیک میل نہیں کر سکتی،چود ھری محمدسرور

مسلم لیگ ن تحریک انصاف کو بلیک میل نہیں کر سکتی،چود ھری محمدسرور

لاہور( نمائندہ خصوصی ) سابق گور نر پنجاب چود ھری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا ’’کر پشن بچاؤ پروگرام‘‘فیل ہو چکا ہے‘(ن) لیگ تحر یک انصاف کو بلیک میل نہیں کر سکتی عمران خان ایماندار لیڈر ہیں وہ ہی قوم کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں ‘(ن) لیگ کے اپنے لوگ حکومتی کار کردگی سے خوش نہیں ‘ ضد اور ہٹ دھر می سے حکمران اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار یں گی‘حکومت ٹی اوآر کے مسئلہ کے حل کر نے میں اب بھی سنجیدہ نہیں ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر چل رہی ہے جو حکمرانوں اور ملک کے کسی بھی صورت مفاد میں نہیں ۔ وہ جمعہ کے روز اپنے دفتر میں تحر ک انصاف کے مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔ سابق گور نر پنجاب چودھر ی محمدسرور نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے پاس اب بھی موقع ہے کہ و ہ ضد اور ہٹ دھرمی چھوڑ دیں اور اپوزیشن کے ٹی او آرکو تسلیم کر لیں ورنہ احتجاج کے سواکوئی آپشن باقی نہیں رہیگا اور7اگست کو تحر یک احتساب ملک میں حقیقی اور شفاف احتساب کیلئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ(ن) لیگ کے اپنے لوگ بھی کر پشن بچا ؤ پروگرام میں انکا ساتھ دینے کو تیار نہیں جسکی وجہ سے حکمران ہر محاذپر انتشار کا شکار نظر آرہے ہیں ۔

مزید : علاقائی


loading...