کشمیر میں صورتحال مکمل طورپر قابو میں ہے،مودی سرکار کا سپریم کورٹ میں حقائق کے برعکس دعویٰ

کشمیر میں صورتحال مکمل طورپر قابو میں ہے،مودی سرکار کا سپریم کورٹ میں حقائق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی( اے این این ) بھارتی حکومت نے سپریم کورٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ کشمیر میں صورتحال مکمل طورپر قابو میں ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ میں بھیم سنگھ کی طرف سے دائر کردہ ایک عوامی مفاد کی درخواست کی سماعت کے دوران سالیسٹر جنرل رنجیت کمار نے عدالت کو بتایا کہ کشمیر میں ضروری ادویات ، خوراک اور دوسری اشیاء بھی فراہمی مسلسل جاری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وہاں ایل پی جی ،پٹرول اور دوسرے ایندھن کی سپلائی بھی معمول کے مطابق ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر میں872 پرتشدد واقعات میں 2656 شہری اور 3783 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے ،لوگوں کی آنکھیں متاثر ہونے کے 240واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 58کا آپریشن کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ برہان وانی کی شہادت کے واقعہ کے بعد 42 شہری اور دو سیکورٹی اہلکار مارے گئے۔

مزید :

علاقائی -