میئر کراچی والوں کا ہی ہوگا،وسیم اختر بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ،فاروق ستار

میئر کراچی والوں کا ہی ہوگا،وسیم اختر بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ،فاروق ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اے این این) ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ میئر کراچی والوں کا ہی ہوگا، نامزد میئر وسیم اختر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔ ایکسپو سینٹر کراچی میں پاک فارما اینڈ ہیلتھ کیئر نمائش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ملکی ترقی میں فارما سیکٹر کا انتہائی اہم کردار ہے۔ان کا کہناتھا کہ میئرکراچی والوں کا ہی ہو گا جس کے لیے شہریوں کو پیشگی مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے جذبہ خیر سگالی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ فاروق ستار نے کہا کہ سندھ کا مینڈیٹ دیہات میں پیپلز پارٹی اور شہروں میں ایم کیو ایم کے پاس ہے لیکن ملازمتوں اور ترقیاتی فنڈز میں جائز حصہ نہیں دیا گیا۔انہوں نے رینجرز کارروائیوں کے دوران آئین و قانون کی پاسداری اور انسانی حقوق کا ہر حال میں احترام ہونا چاہیے۔

مزید :

علاقائی -