مسلم لیگ(ن) خیبرپختونخواکا 7 اگست کو مظاہرہ کرنے کا اعلان

مسلم لیگ(ن) خیبرپختونخواکا 7 اگست کو مظاہرہ کرنے کا اعلان

صوابی( اے این این ) مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا نے تحریک انصاف پر جوابی وار کردیا ،عمران خان کی پانامہ لیکس کی آڑ میں چلائی جانیوالی تحریک کے رد عمل کے طور پرسات اگست کو پشاور میں بھرپور قوت کا مظاہرہ کرنے کا اعلان کردیا،اس فیصلے کا اعلان میاں محمد نواز شریف کے مشیر اور مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر انجینئر امیر مقام نے جلسہ پشاور کے تیاریوں کے حوالے سے ضلعی نائب صدر حاجی جاوید کے حجرہ موضع شاہ منصور صوابی میں پارٹی کارکنوں کے اجلا س سے خطاب کے دوران کیا ۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ جس طرح عمران خان کا دھرنہ اور احتجاجی جلسے ناکام ہو چکے ہیں اسی طرح پانامہ لیکس کے آڑ میں ان کا احتجاج بُری طرح ناکام ہو گا عوام ان کے عزائم جان چکے ہیں 2018کے انتخابات میں ملک کے عوام آزاد کشمیر کے عام انتخابات کی طرح شکست سے دوچار کر دینگے انہوں نے کہا کہ چیر مین عمران خان عوام کا وقت ضائع کر نے کی بجائے 2018کے انتخابات کا انتظار کریں اگر اس نے صوبہ خیبر پختونخوا میں پانچ سالہ دور اقتدار کے دوران عوام کے صحیح معنوں میں خدمت کر کے کارکر دگی دکھائی تو عوام ان کے حق میں فیصلہ دینگے اگر وہ صوبے کی تر قی اور عوام کے فلاح و بہبود کے لئے کچھ نہ کر سکے تو عوام ووٹ کے ذریعے عمران خان کو مسترد کر دینگے لہٰذا عمران خان مزید احتجاجوں اور دھرنوں میں وقت ضائع کر نے کی بجائے عوامی عدالت کا سامنا کریں اور عوام کے فیصلے کا انتظار کریں ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں مسلم لیگ (ن) ہی کلین سویپ کرئے گی اور عوام پی ٹی آئی کا بسترہ گول کر دینگے۔

مزید : علاقائی


loading...