شادباغ،منشیات فروشی کے اڈے پرچھاپہ،ملزمان کی پولیس پرفائرنگ

شادباغ،منشیات فروشی کے اڈے پرچھاپہ،ملزمان کی پولیس پرفائرنگ

لاہور (وقائع نگار)شادباغ میں پولیس کا منشیات فروشی کے اڈے پر چھاپہ ، ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی ، ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ۔ بتایا گیا ہے کہ شادباغ کے علاقہ میں بدنام زمانہ منشیات فروش شہباز بلوچ کے اڈے پرپولیس نے چھاپہ مارا جس پر وہاں موجود شہباز بلوچ کے کارندوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی ۔ فائرنگ کے نتیجہ میں ملزمان کی ایک گولی اہلکار صفدر کی ٹانگ میں لگی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے اڈے سے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کیخلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔

مزید : علاقائی


loading...