صوبائی دارالحکومت ،ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

صوبائی دارالحکومت ،ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے ...

لاہور(وقائع نگار)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔ذرائع کے مطابق نواب ٹاؤن میں شریف کے گھر دوڈاکو گھس آئے اوراہل خانہ کو یرغمال بنا کر6لاکھ 62ہزارکی نقدی لوٹ کرفرار ہوگئے جبکہ فیکٹری ایریا فاروق کالونی میں دوڈاکوؤں نے نوید سے 11لاکھ،لٹن روڈ میں عمار سے ایک لاکھ 15ہزار،گجر پو رہ میں محسن علی اور اسکی فیملی سے دولاکھ 10ہزار،بادامی باغ میں عدنان سے ایک لاکھ 80ہزار،راوی روڈ میں خالد اور اشرف سے ناکہ لگا کر کھڑے دوڈاکوؤں نے 30ہزار،فیکٹری ایریا میں راشد علی سے دوڈاکو ؤں نے 75ہزار اور مو ٹرسائیکل چھین لی اور ڈیفنس اے سپر ٹاؤن میں خضر کے گھر سے چور 16لاکھ،سبزہ زار میں عالیہ کے گھر سے 10ہزار،اور ڈیفنس اے میں حسن کے گھر سے پانچ لاکھ مالیت کی نقدی زیورات چوری کر کے لے گئے جبکہ مزنگ میں کاشف علی، شالیمار میں مظہر علی، پرانی انارکلی میں انور مسیح، مغلپورہ میں احسن، ساندہ میں ندیم خان، اقبال ٹاؤن میں منصور احمد، شیرا کوٹ میں عاطف سلیم، سبزہ زار میں نور محمد، ہربنس پورہ میں عدنان ظفر کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید : علاقائی


loading...