قلعہ گجرسنگھ پولیس ہیڈکوارٹرمیں سستی کنٹین کاافتتاح

قلعہ گجرسنگھ پولیس ہیڈکوارٹرمیں سستی کنٹین کاافتتاح

لاہور (کرائم رپورٹر) پولیس انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر قلعہ گجر سنگھ میں سستی کینٹین کا افتتاح ،فلاحی تنظیم کے تعاون سے کینٹین بنائی گئی ہے ، 10روپے میں فی اہلکار کو کھانا ملے گا ،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور فلاحی تنظیم کے سربراہ سخی سرور بٹ بھی افتتاحی تقریب میں موجود،فلاحی تنظیم کا آئندہ بھی ایسے اقدامات جاری ر کھنے کا فیصلہ ۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ر وز معروف فلاحی تنظیم "اللہ جانتا ہے" نے پولیس انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر قلعہ گجر سنگھ میں سستی کینٹین کا افتتاح کردیاہے جس کے تحت فی ملازم کو 10روپے میں کھانا فراہم کیا جائے گا ۔علی عیسیٰ اینڈ کمپنی کے زیر اہتمام فلاحی تنظیم" اللہ جانتا ہے "نے انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز کے ملازمین کیلئے کینٹین قائم کی ہے جس کا افتتاح ڈی آئی جی انویسٹی گیشن چوہدری سلطان نے کیا۔ افتتاح کے موقع پر علی عیسیٰ اینڈ کمپنی کے ڈائریکٹر سخی سرور بٹ،چنگیز اعوان، قیصر ثنائاللہ خان سمیت ایس ایس پی انویسٹی گیشن حسن مشتاق سکھیرا موجود تھے۔اس موقع پر پولیس ملازمین میں مفت کھانا بھی تقسیم کیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن چوہدری سلطان نے کینٹین بنانے پر فلاحی تنظیم اللہ جانتا ہے کا شکریہ ادا کیا۔سخی سرور بٹ کا کہنا ہے کہ پولیس ملازمین کے لئے وہ مستقبل میں بھی فلاح و بہبود کے کام جاری رکھیں گے جس کے لئے محکمہ پولیس کا تعاون درکار ہوگا۔

مزید : علاقائی


loading...