حافظ آباد ،دوبھائیوں سمیت تین افرادکو قتل کرنے کا الزام، 5 افراد پر مقدمہ درج

حافظ آباد ،دوبھائیوں سمیت تین افرادکو قتل کرنے کا الزام، 5 افراد پر مقدمہ درج

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر+نمائندہ پاکستان) پاڑ مسو میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے دو سگے بھائیوں سمیت تین افراد کو قتل کرنے کے الزام میں پولیس تھانہ سکھیکی نے پانچ ملزمان افتخار بھٹی وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایس۔ایچ۔او سکھیکی محمد ارشد سیکھو نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف اضلاع میں چھاپے مارے جارہے ہیں اور بہت جلد انہیں گرفتارکرلیا جائے گا۔ دوسری جانب فائرنگ سے ہلاک ہونے والے دونوں بھائیوں دلاور ، ناصر۱ور انکے جواں سال بھانجے اعظم تینوں کے ایک دوسرے کے پہلو میں مقامی قبرستان میں آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔

مزید : علاقائی


loading...