سمبڑیال ،ڈکیتی مزاحمت پر شہری زخمی ڈاکونقدی وموبائل لیکر فرار

سمبڑیال ،ڈکیتی مزاحمت پر شہری زخمی ڈاکونقدی وموبائل لیکر فرار

سمبڑیال(نمائندہ پاکستان)تھانہ ایئرپورٹ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے شہری کو واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا ، نقدی ،موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ایئرپورٹ کے علاقہ علی پور گجراں کا رہائشی محمد یاسین ولد سید عالم سمبڑیال سے اپنے گاؤں جارہا تھا کہ راستے میں ٹبہ کے قریب 5نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے واردات کے دوران فائرنگ کر کے شدید مضروب کردیا اورشہری سے 2ہزار نقدی اورموبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ آئے روز تھانہ ایئرپورٹ کے علاقہ میں دن دیہاڑے ڈکیتیوں ،چوریوں کی وارداتوں سے خوف وہراس پایا جارہا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...