کاہنہ،پولیس نے قبضہ واگزارکرواکرمقدمہ درج کرلیا

کاہنہ،پولیس نے قبضہ واگزارکرواکرمقدمہ درج کرلیا

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) کا ہنہ میں بد نا م زما نہ قبضہ گرو پ کے سرغنہ انو ر گجر وغیر ہ سے پو لیس نے شہری کے ڈیڑ ھ کینا ل پلا ٹ کا قبضہ واپس لے کر ملزما ن کے خلا ف مقد مہ نمبر 1441\16در ج کر لیا ۔ تفصیلا ت کے مطا بق مصر ی شاہ چا ہ میرا ں کا ر ہا ئشی محمد شکیل جس نے مقامی علاقہ میں گا ڑیو ں کی ور کشاپ بنا ر کھی تھی ۔ محمد شکیل کے مطا بق گزشتہ ما ہ اسے اطلا ع ملی کے گجو متہ شر یف پور ہ میں واقعہ اس کے آبا ئی پلا ٹ پر کسی قبضہ گرو پ نے قبضہ کر لیا جس پر شکیل موقع پر گیا ملزما ن سے تلخ کلا می ہو گئی جس پر انور گجر، محمد اشفا ق سمیت 7نامعلوم مسلح افرا د نے ہو ائی فا ئر نگ شروع کردی جس پر شکیل نے پو لیس کو اطلا ع کی پو لیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کی پلا ٹ کی ر جسٹر ی اور اہل علاقہ کی شہا دتو ں پر معلوم ہوا کہ پلا ٹ شکیل کا ہے جس پر پولیس نے انور وغیر ہ کے خلا ف قبضہ کا مقد مہ در ج کر کے کا رروا ئی کا آغا ز کردیا ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...