نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے قتل ہونے والاشہری سپردخاک

نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے قتل ہونے والاشہری سپردخاک
 نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے قتل ہونے والاشہری سپردخاک

  


لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) منا واں میں نا معلوم افرا د کے ہا تھ قتل ہو نے والے25سا لہ نوجوان کی لا ش پو لیس نے پوسٹ ما رٹم کے بعد ور ثا کے حوالے کردی ، جسے بعدازا ں ورثا نے آبا ئی قبرستا ن میں سپرد خا ک کردیا ۔ ابتدا ئی پو سٹ ما رٹم ر پو رٹ کے مطا بق مقتو ل کے سر میں تین گو لیا لگیں جس سے اس کی موت واقع ہو گئی ۔ ذرا ئع کے مطا بق مقتو ل ڈ کیتیو ں میں ملو ث تھا لیکن تا ئب ہوچکا تھا اور کرا چی میں مو ٹر سائیکل کے سپیئرپا رٹس کی د کا ن بنا ر کھی تھی۔ لا ہور اپنی والد ہ اور بہن کو ملنے آیا تھا ۔ تفصیلا ت کے مطا بق مناواں کے علاقے میں پولیس ٹریننگ سنیٹر کی دیوار کے قریب دوروز قبل جواں سال شخص کی لاش دیکھ کر شہریوں نے ڈیوٹی پر کھڑے پولیس اہلکاروں کو اطلاع دی۔ پولیس اور فرانزک اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے لاش کی تلاشی لی تو اسکی شناخت محمد عثمان کے نام سے ہوئی ہے جو گلبرگ کا رہائشی تھا پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ور ثا کے حوالے کر د یا ، لا ش گھر پہنچنے پر کہرا م بر پا ہو گیا والد ہ اور بہن بھا ئیو ں کو غشی کے دورے ،بعدازاں مقتو ل کو سینکڑو ں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔پو لیس کا کہنا تھا کہ عثما ن عرف با با ڈ کیت تھا اور شہر میں متعد د تھا نو ں میں ڈ کیتی کے مقد ما ت میں مطلو ب تھا ۔ذرا ئع کے مطا بق مقتو ل ڈ کیتی کے مقد ما ت میں جیل جا چکا تھا اور تین سال اپنی سزا بھی کا ٹ لی تھی اور تا ئب بھی ہوچکا تھا، مقتو ل چا ر روز قبل اپنی خا لہ کے گھر منا واں آیا جہا ں سے اور اپنی بہن کو جو غا لب ما ر کیٹ ر ہتی ہے سے ملنے گیاتھا وقوعہ کے روز عثما ن کو اسکے 4نا معلوم دوستو ں نے گھر سے باہر بلا یا اورفا ئر نگ کر کے قتل کردیا اور موقع سے فرا ر ہو گئے ۔ پو لیس نے عثما ن کے مو بائل ڈ یٹا حا صل کر کے ملزما ن کوسرا غ لگا نا شروع کردیا ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...