ننکانہ:زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم ، باپ بیٹا زخمی

ننکانہ:زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم ، باپ بیٹا زخمی

ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی )زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں باپ بیٹا شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر ننکانہ صاحب کے گاؤں چک وٹواں کا رہائشی اصغر علی وغیرہ کا اپنے مخالفین کے ساتھ زمین کا تنازعہ چلا آرہا تھا گزشتہ روز مخالفین نے تشدد کر کے 50سالہ اصغر علی اور اس کی بیٹے 28سالہ عثمان کو شدید زخمی کردیا اطلاع پاکر ریسکیو1122 ننکانہ صاحب کا عملہ موقعہ پر پہنچ گیا جنہوں نے دونوں زخمی باپ بیٹا کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب منتقل کردیا۔

مزید : علاقائی


loading...