قصور: نامعلوم ملزمان نے بچی کو گھر آتے راستے سے اغواکرلیا

قصور: نامعلوم ملزمان نے بچی کو گھر آتے راستے سے اغواکرلیا
 قصور: نامعلوم ملزمان نے بچی کو گھر آتے راستے سے اغواکرلیا

  


قصور(بیورورپورٹ)قصور کے نواح میں دو معصوم بچوں کے پراسرار طور پر غائب ہوجانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے نواحی گاؤں برج کلاں کے محمد عاشق نے تھانہ گنڈا سنگھ والا قصور میں مقدمہ درج کرایا ہے کہ اس کی بیٹی چوہدری محمدمصطفی کے گھر میں عرصہ سے کام کرتی چلی آرہی ہے وقوعہ کے روز معمول کے مطابق لڑکی کام کرنے کیلئے چوہدری مصطفی کے گھر گئی مگر واپس نہیں آئی شبہ کیاجارہا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے بچی کو گھر آتے ہوئے راستے سے اغواء کرلیا ہے اسی طرح جمبر موڑ کے منیب احمد کے والد نے پولیس کو اطلاع دی ہے کہ اس کے چھ سالہ بیٹے کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کرلیا ہے جسے ہر جگہ تلاش کیا گیا مگر منیب احمد کا کوئی پتہ نہیں چل رہا پولیس مصروف کاروائی ہے

مزید : علاقائی


loading...