گجرات ،خاوند کاسربازار بیوی اور اسکی بھاوج پرتشدد

گجرات ،خاوند کاسربازار بیوی اور اسکی بھاوج پرتشدد

گجرات (بیورورپورٹ)ریلوے روڈ گجرات کی رہائشی خاتون کو اسکی بھاوج سمیت کھاریاں مین بازار میں امان اللہ اسکے بھائی غلام رܨانی وغیرہ نے مارا پیٹا اور سربازار گھسیٹا بتایا جاتاہے کہ ریلوے روڈ کی رہائشی خاتون سدرہ نوشین کی شادی کھاریاں کے امان اللہ سکنہ نیک عالم مارکیٹ کے ساتھ عرصہ ڈیڑھ سال قبل ہوئی امان اللہ نے اپنی بیوی کو ایک سالہ بچی سمیت مارپیٹ کر گھر سے نکال دیا تھاگزشتہ روز اپنی بھاوج اور چھوٹے بچوں کے ہمراہ دوائی لینے کھاریاں میں گئی تو وہاں پر ملزمان نے انہیں تشد دکانشانہ بنایا ایک سالہ بچی چھین لی خواتین کے شور واویلا سن کر بازار کے لوگ اکٹھے ہوگئے جنہوں نے منت سماجت کرکے بچی واپس کرائی متاثرہ خاتون کے بھائی طاہر عباس ولد الطاف شیخ سکنہ محلہ رنگپورہ نے تھانہ صدرکھاریاں میں ملزمان کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست دیدی ہے تاہم پولیس ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہے ڈی پی او گجرات سہیل ظفر چٹھہ سے فور ی نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...