ٹبی سٹی،جوتے کے کارخانے میں آتشزدگی لاکھوں کاسامان جل کرخاکستر

ٹبی سٹی،جوتے کے کارخانے میں آتشزدگی لاکھوں کاسامان جل کرخاکستر

لاہور(وقائع نگار)ٹبی سٹی میں جوتے تیار کرنے والے کارخانے میں آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ، بتایا گیا ہے کہ ٹیکسالی چوک میں رات گئے جوتے بنانے کے کارخانے میں پر اسرارطور پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے وہاں موجود خطرناک کیمیکل کے ڈبوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جبکہ مقامی رہائشی افراد خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے بعد ازاں فائربریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا۔

مزید : علاقائی


loading...