پولیس نے دورانِ ماہ 24خطرناک اشتہاری مجرمان کوگرفتار کرلیا

پولیس نے دورانِ ماہ 24خطرناک اشتہاری مجرمان کوگرفتار کرلیا

پھالیہ (نامہ نگار) سرکل پھالیہ پولیس نے دورانِ ماہ 24خطرناک اشتہاری مجرمان گرفتار کرلیا، جبکہ 4لاکھ 40ہزار روپے مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کیا، تفصیلات کے مطابق سرکل پولیس آفیسر پھالیہ ڈی ایس پی ارشد محمود ساہی نے صحافیوں کو بتایا کہ سرکل پھالیہ پولیس نے دورانِ ماہ 24خطرناک اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا۔ بدنامِ زمانہ بشارت عرف بشارتی ڈکیت گینگ گو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 4لاکھ 40ہزار روپے کا مسروقہ مال برآمد کیا جبکہ اسلحہ کے 10مقدمات درج کرکے ملزمان کے قبضہ سے 10عدد پسٹل اور 45گولیاں برآمد کرلیں۔ دریں اثناء سرکل پھالیہ پولیس نے دورانِ ماہ امتناع منشیات ایکٹ کے تحت 13مقدمات درج کرکے 2کلو 50گرام چرس اور 10بوتل شراب برآمد کی۔

سرکل پھالیہ پولیس نے دورانِ ماہ 13عدالتی اشتہاری مجرمان کو بھی گرفتار کیا اس موقع پر ارشد محمود ساہی نے کہا کہ علاقہ کو جرائم سے پاک کرنے کیلئے عوام کے تعاون کی اشد ضرورت ہے عوام جرائم کی نشاندہی کرکے اپنا قومی وملی فریضہ انجام دیں۔

مزید : علاقائی


loading...