ٹاؤن شپ،فلیکس بدلتے ہوئے نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق

ٹاؤن شپ،فلیکس بدلتے ہوئے نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )ٹاؤن شپ برکت چوک میں ہوٹل کی فلیکس بدلتے ہوئے بائیس سالہ نوجوان کرنٹ لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا ، ورثا نے مقدمہ درج کروانے کے لیے درخواست دے دی۔تفصیلا ت کے مطا بق ٹاؤن شپ کے علاقہ برکت چوک میں ہوٹل پر لگی فلیکس بدلتے ہوئے پاکپتن کا رہائشی بائیس سالہ حق نواز کا ہاتھ بورڈ کے اندر لگی ننگی تاروں پرلگ گیا جس سے وہ موقع پر دم توڑ گیا۔پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کر دی ، حق نواز کے کزنوں کی جانب سے ٹھیکیدار اور ہوٹل مالک کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے درخواست دے دی گئی ہے ، حق نواز کے والدین کو بھی اطلاع کر دی گئی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...