ون ویلنگ کے جرم میں ویلرزکے والدین کیخلاف بھی کارروائی کافیصلہ

ون ویلنگ کے جرم میں ویلرزکے والدین کیخلاف بھی کارروائی کافیصلہ

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) جشن آزادی پرممکنہ ون ویلنگ روکنے کیلئے لا ہور پولیس نے کریک ڈاؤن کیساتھ آگاہی مہم بھی شروع کردی۔حکا م کہتے ہیں کہ ویلرزکیساتھ والدین،رینٹ اے موٹرسائیکل اورآٹو مکینک بھی جیل جائیں گے۔دوسری جا نب پو لیس نے ون ویلنگ کے الزا م میں در جنو ں نو عمر لڑ کو ں کو پکڑ کر ان کے خلا ف مقد ما ت در ج کر نے کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق لا ہور پو لیس کی طرف سے ون ویلنگ کا جن قابو کرنے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا جارہا ہے۔ ویلرز کے خلاف کریک ڈاؤن اور آگاہی مہم بھی جاری ہے۔ ون ویلنگ کی حوصلہ شکنی کیلئے پو لیس نے شہر کے مختلف مقامات پر آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا ویلرز کی حوصلہ شکنی کے لئے اہم شاہراؤں پر نوجوان موٹر سائیکل سواروں کے دوران آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے اور ون ویلنگ کی صورت میں قانونی سزا اور اس کے نقصانات کے بارے آگاہ کیا۔اس حوالے سے پو لیس کا کہنا ہے کہ دو ماہ کے دورا ن شہر میں ون یلرز کے خلا ف مختلف تھانو ں میں دو ہزار سے زائد ون ویلنگ کے مقدمات درج کراچکی ہے۔دوسری جا نب شہریو ں کا کہنا ہے کہ پو لیس کم عمر لڑ کو ں کو پکڑ کر ان کے خلاف ون ویلنگ کا مقد مہ در ج کر کے ان کو حوالا ت میں بند کر د یتی ہے جبکہ اصل ون ویلرز پو لیس کے قابو کہا ںآتے ہیں ۔ نو عمر لڑ کو ں کے خلا ف سر فہرست تھا نہ مغل پو ر ہ ، ہر بنس پو ر ہ ،غا زی آبا د ، شما لی چھاؤ نی ، مسلم ٹاؤن ، وحد ت کا لونی ، جنو بی چھاؤ نی ، اقبا ل ٹاؤن ، اچھر ہ ، با غبانپو ر ہ ، وغیر ہ تھا نے شامل ہیں ۔ پو لیس افسرا ن نے نما ز جمعہ کے مو قع پر بھی اپنے اپنے علاقوں میں ون ویلنگ کے خلا ف اور ان کے نقصا نا ت کے با رے میںآگا ہ کیاہے ۔

مزید : علاقائی


loading...