ننکانہ:ٹریفک کے مختلف حادثات میں 5افراد زخمی

ننکانہ:ٹریفک کے مختلف حادثات میں 5افراد زخمی

ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی )ٹریفک کے مختلف حادثات میں پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گاؤں ٹوانہ سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ہٹ کیا جس کے نتیجہ میں 70سالہ اشرف اور 30سالہ عباس شدید زخمی ہوگئے۔ قصبہ بچیکی کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے تصادم میں 25سالہ غضنفر حسین شدید زخمی ہوگیا۔ سٹی سانگلہ ہل کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل پھسل جانے کے باعث موٹر سائیکل پر سوار 40سالہ خالد محمود شدید زخمی ہوگیاعلاوہ ازیں گاؤں کوٹ سنت رام کے قریب 12سالہ نوجوان عرفان ٹریکٹر ٹرالی پر سوار تھا کہ اچانک پاؤں پھسل جانے کے باعث نیچے گر کر شدید زخمی ہوگیا تمام زخمیوں کو ریسکیو1122 ننکانہ صاحب کے عملہ نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا۔

مزید : علاقائی


loading...