سینیٹ نے آئین کی بالا دستی اور جمہوری عمل کے تسلسل میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ،وزیراعلیٰ پنجا ب کاسینیٹ کے 44 ویں یوم تاسیس پر خصوصی پیغام

سینیٹ نے آئین کی بالا دستی اور جمہوری عمل کے تسلسل میں ہمیشہ اہم کردار ادا ...

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا قومی ادارہ سینیٹ 44برس سے وفاق اور وفاقی اکائیوں کے حقوق کے تحفظ میں مصروف عمل ہے اوراس ایوان کے قیام کا بنیادی مقصد تمام وفاقی اکائیوں اور طاقتوں کو ایک جگہ پر نمائندگی دینا ہے۔سینیٹ نے آئین کی بالا دستی اور جمہوری عمل کے تسلسل میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے سینیٹ کے 44 ویں یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں کہا کہ موثر قانون سازی ، جمہوریت کے استحکام اور عوامی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے ایوان بالا انتہائی اہمیت کا حامل ادارہ ہے۔ایوان بالا پاکستان کا قومی ادارہ ہے اور آئین پاکستان کے تحفظ کا ضامن ہے اورسینیٹ وفاق کی اکائیوں کی علامت اور جمہوریت کی عملداری کی پہچان ہے۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں جمہوریت اور جموریت کے استحکام کیلئے سینیٹ کا کردار کلیدی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کا مستقبل آئین کی بالا دستی اور جمہوریت کے استحکام سے جڑا ہوا ہے۔

خصوصی پیغام

مزید : صفحہ آخر


loading...