وزیراعلیٰ پنجاب کاسرگودھا کے نجی سکول میں بچوں سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس،آر پی او سے رپورٹ طلب

وزیراعلیٰ پنجاب کاسرگودھا کے نجی سکول میں بچوں سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا ...

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سرگودھا کے نجی سکول میں بچوں سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سر گودھا سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے اورواقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ اس واقعہ میں ہر قیمت پر انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں ۔دریں اثناء وزیراعلیٰ کی ہدایت پر واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیاہے اورتین ملزمان کوگرفتارکیا جاچکا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...