شہباز شریف کا معروف اداکارہ شمیم آرا کے انتقال پر اظہار تعزیت

شہباز شریف کا معروف اداکارہ شمیم آرا کے انتقال پر اظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے معروف اداکارہ شمیم آرا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیراعلیٰ نے اداکارہ شمیم آرا کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ شمیم آرا ایک ورسٹائل فنکارہ تھیں اور انہوں نے اپنی جاندار ادکاری سے کئی عرصے تک پردہ سکرین پر راج کیا اوران کی فلمیں آج بھی پسندیدگی سے دیکھی جاتی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ شمیم آرا کے انتقال سے اداکاری کا ایک خوبصورت باب ختم ہو گیا ہے اور مرحومہ کی فنی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -