کوئٹہ ، ڈیرہ اسماعیل خاں جیسے مزید پراجیکٹس تیارکیے جائیں،سعد رفیق

کوئٹہ ، ڈیرہ اسماعیل خاں جیسے مزید پراجیکٹس تیارکیے جائیں،سعد رفیق

لاہور(خبر نگار خصوصی)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) اور بی او ٹی(BOT) کی طرز پر بڑے پراجیکٹس کے ساتھ ساتھ چھوٹے پراجیکٹس بھی تیار کیے جائیں تاکہ کم سے کم وقت میں محکمہ زیادہ سے زیادہ ترقی کرسکے۔ ،فیصل آباد،لاہور،نارووال،چک امرو،سیالکوٹ،وزیرآباد اور اس کے علاوہ سمہ سٹہ ، بہاولنگر، امروکا سیکشنوں کو بھی اپ گریڈ کرنے کا پراجیکٹ تیار کیا جائے ۔اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہور میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ وزیر ریلوے نے مزیدکہاکہ کوئٹہ ، بوستان، ژوب ۔ڈیرہ اسماعیل خاں کی طرح کے مزید پراجیکٹس تیارکیے جائیں جن سے فریٹ اور پسنجر کے شعبوں میں بہتری آئے اور جو مین لائن 1اورمین لائن 2کو آپس میں لنک کرسکیں۔ وزیر ریلوے نے مختلف پراجیکٹس کی فزیبلٹی رپورٹس سے متعلقہ اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں چیئرپرسن ریلویز مسز پروین آغا،چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جاوید انور، مشیر ریلویز انجم پرویز،سیکریٹری ریلوے بورڈآفتاب اکبر، ممبر فنانس غلام مصطفی، ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹرکچر ہمایوں رشیداور چیف انجینئر اوپن لائن بشارت وحیدسمیت دیگر ریلوے کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

مزید : صفحہ آخر


loading...