لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش،موسم خوشگوار

لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش،موسم خوشگوار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر کے مختلف علاقوں میں تیز اور ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا شدید گرمی اور حبس کے ستائے لاہوریوں نے بارش پر سکھ کا سانس لیا اور بارش کے پانی میں نہانے کے لیے گھروں سے باہر نکل آئے۔شہر کے نشیبی علاقے بارش کے پانی سے ڈوب گئے جس کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک متاثر ہوئی تاہم بارش ختم ہونے کے چند ہی گھنٹوں بعد نشیبی علاقوں سے پانی نکال دیا گیا محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا
امکان ہے تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں 26ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

مزید :

صفحہ آخر -