پنجاب بار کونسل کے دوممبروں ریاض کرمانی اورغلام سرور نہنگ کی کامیابی کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روکنے کا فیصلہ معطل

پنجاب بار کونسل کے دوممبروں ریاض کرمانی اورغلام سرور نہنگ کی کامیابی کے ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بار کونسل کے دوممبروں ریاض کرمانی اورغلام سرور نہنگ کی کامیابی کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روکنے کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو 6 ستمبر کو مزید بحث کے لئے طلب کر لیاہے، دونوں ممبرز پہلے کی طرح اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔جسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ریاض کرمانی اور غلام سرور نہنگ کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ ٹربیونل نے حقائق نظرانداز کرتے ہوئے درخواست گزاروں کی بطور ممبر پنجاب بار کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا ہے اور ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا فیصلہ دیا ہے، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ ٹربیونل کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے کہ وہ کسی ممبر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کرے، دونوں ممبران کے مخالف امیدواروں ذیشان مرزا ایڈووکیٹ اور عمران پاشا نے موقف اختیار کیا کہ ووٹوں کی گنتی کے وقت پنجاب بار کونسل کے چار حلقوں کو شامل نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے ریاض کرمانی اور غلام سرور نہنگ کامیاب ہو گئے ، عدالت نے دونوں طرف سے دلائل سننے کے بعدریاض کرمانی اورغلام سرور نہنگ کی بطور ممبر پنجاب بار کامیابی کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روکنے کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو 6ستمبر کو مزید بحث کیلئے طلب کر لیاہے، دونوں ممبرز پہلے کی طرح اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...