ہائیکورٹ، زرعی انکم ٹیکس کیخلاف 100سے زائد درخواستیں نمٹاتے ہوئے بغیرتخمینہ بھجوائے گئے نوٹسز معطل

ہائیکورٹ، زرعی انکم ٹیکس کیخلاف 100سے زائد درخواستیں نمٹاتے ہوئے بغیرتخمینہ ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکور ٹ نے زرعی انکم ٹیکس کے خلاف 100سے زائد درخواستیں نمٹاتے ہوئے بغیرتخمینہ بھجوائے گئے نوٹسز معطل اور تخمینہ لگے ٹیکس نوٹسز کے خلاف متعلقہ مجاز اتھارٹی سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے اظہر اقبال سمیت 100 سے زائد کسانوں کی درخواستوں پرسماعت کی، درخواست گزاروں کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ محکمہ مال صوبے بھر میں زرعی آمدن پر ٹیکس ادائیگی کے نوٹسز جاری کر رہا ہے تاہم محکمے نے زرعی آمدن پرٹیکس کا تخمینہ نہیں لگایا جبکہ جن کسانوں کی آمدن کا تخمینہ لگایا گیا ہے وہ بھی غلط ہے ، سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ تخمینہ شدہ زرعی آمدن پر ٹیکس کے خلاف کمشنر کو اپیل کی جا سکتی ہے اور براہ راست ہائیکورٹ نہیں آیا جا سکتا، عدالت نے تفصیلی بحث سننے کے بعد کسانوں کو تخمینے کے بغیر بھجوائے گئے ٹیکس نوٹسز معطل کرتے ہوئے ہدایت کی کہ پہلے زرعی آمدن کا تخمینہ لگایا جائے ، پھر انہیں ٹیکس نوٹس بھجوایا جائے ، عدالت نے درخواست گزاروں کو ہدایت کی کہ وہ تخمینہ شدہ ٹیکس کے خلاف مجاز اتھارٹی سے رجوع کریں۔عدالت نے مذکورہ حکم دیتے ہوئے کسانوں کی 100 سے زائد درخواستیں نمٹا دیں۔

مزید : صفحہ آخر


loading...